Search

بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈٰسک)بھارت نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میزبان انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کر دی، محمد سراج نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

لندن کے اوول میں کھیلے گئے میچ کے پانچویں روز میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔

دوسری اننگز میں محمد سراج نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 جبکہ پراسدھ کرشنا نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انہیں بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز ہیری بروک سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

میچ کے پانچویں اور آخری روز انگلینڈ نے اپنی دوسری ادھوری اننگز 339 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو جیمی سمتھ 2 رنز پر کھیل رہے تھے، وہ اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر محمد سراج کی گیند پر وکٹ کیپر دھرو جورل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

جیمی اورٹن انگلینڈ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے، جو 9 رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، جوش ٹنگ نویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، ان کو پراسدھ کرشنا نے کلین بولڈ کر دیا۔

گس اٹکنسن انگلینڈ کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 17 رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے ۔

یوں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو نہ صرف 6 رنز سے شکست دے دی اور سیریز 2-2 سے برابر رہی۔

آکاش دیپ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، بھارت کے فاسٹ باؤلر محمد سراج کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ انگلینڈ کے مایہ ناز بلے باز ہیری بروک سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

Related Posts