Search

لیاری کے انڈر 15 بوائز نے ناروے کپ 2025 جیت کر پاکستان کا نام روشن

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈیسک)لیاری کے بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے ناروے کپ 2025 کا بوائزانڈر 15 ٹائٹل جیت لیا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ناروے کے دالحکومت اوسلومیں منعقدہ دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں کراچی کے علاقہ لیاری کے  کھلاڑیوں پرمشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے بوائز انڈر15 ایونٹ میں کامیابی حاصل کرلی۔

ٹیم نے ناقابل شکست رہتے ہوئے فائنل میں ناروے کے یووک لین ایف سی کو 0-2 سے مات دے کرٹائٹل اپنے نام کیا۔

کھیل کے پہلے ہاف میں احمد علی نے اپنی ٹیم کوسبقت دلوائی، دوسرے ہاف میں اویس نے گول کرکے برتری کو دوگنا کردیاجوحتمی ثابت ہوئی۔

بیٹرفیوچرکلب نے گزشتہ برس بھی فائنل میں رسائی پائی تھی۔

 دریں اثنا فاتح ٹیم کے ہیڈ کوچ عبدالراشد بلوچ نے کامیابی کو قوم کے نام کرتے ہوئے کہا کہ محنت رنگ لائی۔لیاری کے نوعمرفٹبالرزنے بہترین کارکردگی پیش کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام فخرسے بلند کردیا۔

واضح رہے کہ ناروے کپ میں30 ممالک کی 2 ہزار سے زائد ٹیموں نے90 میدانوں میں ہونے والے مختلف ایج گروپس کے ایونٹس میں شرکت کی،ناروے کے بچوں اور نوجوانوں کی بہبود کے لیے سرکرداں سو سے زائد تنظیموں کی انجمن  نیشنل کونسل آف نارویجن چلڈرن اینڈ یوتھ  آرگنائزیشن کے تحت ہونے والےٹورنامنٹ میں دنیا بھرسے ٹیمیں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کرتی ہیں۔

 ناروے کپ  میں اسلام آباد کی  پاکستان  اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم بوائزانڈر17 ایونٹ کے پری کوارٹرفائنل میں گمبیا کی ٹیم سے ہار گئی تھی۔

یہ امر قابل ذکرہے کہ کراچی سے دوسری ٹیم لیاری فٹبال اکیڈمی سندھ حکومت  کی جانب سے ایک کروڑ 83 لاکھ روپے کی امداد  ملنےکے باجود تاخیرکے سبب  ناروے کپ میں شریک نہ ہوسکی تھی۔

Related Posts