اپر دیر( نمائندہ سپورٹس چینل شاہ وزیر خان )آج دیر سپورٹس کمپلیکس میں انصاف سپورٹس فیسٹیول سیزن ون جونئیر راؤنڈ کے دوسرے راؤنڈ کا کھیل کھیلا گیا ، گرین ہلز دیر اور دیر خانان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ۔ گرین ہلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوور کے میں 80 رنز کیے ۔ اظہر الدین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ ہوئ اور انہں نے 44 رنز اسکور کیے ۔ جب کہ بیٹسمین عبدالحکیم نے بھی برق رفتار بیٹنگ کرتے ہیوئے 20 رنز بنائے ۔ جبکہ مدمقابل ٹیم دیر خانان نے 68 رنز بنائے ۔ عمیر نے 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن دیر خانان کی ٹیم نے کوئ خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھائی ۔ اظہر الدین نے 3 ویکٹیں حاصل کی آل راؤنڈ کارکردگی پر اظہر الدین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ گرین ہلز نے 22 رنز سے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں داخل ہوگئے
