کراچی(ویب ڈٰسک) پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم ناروے کپ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئی، پاکستان کا پہلا میچ 27 جولائی کو ناروے کے کلب کے خلاف ہوگا ۔
ناروے کپ میں 25 ممالک کی ٹیمیں مختلف کیٹیگریز میں مدمقابل ہوں گی۔پاکستان نے 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، 2024 میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی شاندار کارکردگی نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ٹیم میں کم عمر اور باصلاحیت کھلاڑی شامل ہیں۔