Search

ٹی20 ورلڈکپ؛ نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نیدرلینڈز نے نیپال کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں نیپال کا 107 رنز کا ہدف ڈچ ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

میکس او ڈاؤڈ نے 54 رنز کی نقابل شکست اننگز کھیلی۔ وکرم جیت سنگھ 22 اور سائبرینڈ اینجلبرچٹ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

باس دی لیڈ 11، اسکاٹ ایڈورڈ 5 اور مائیکل لیوٹ صرف ایک رن ہی بناسکے۔

نیپال کی طرف سے سومپال کامی، ابھیناش بوہارا اور دپیندرا سنگھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.2 اوورز میں 106 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

روہت پاڈیل 35، کرن کے سی 17، سومپال کامی 14، انیل ساہ 11 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انکے علاوہ کوئی بھی نیپالی بیٹر ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔

نیدرلینڈز کی طرف سے ٹم پرنگل اور لوگن وین بیک نے 3، 3،پال وین میکرین اور باس دی لیڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیپال: کشال بھرٹیل، آصف شیخ (وکٹ کیپر)، انیل ساہ، کشال مالا، روہت پاڈیل (کپتان)، دیپیندر سنگھ ایری، گلسن جھا، سومپال کامی، کرن کے سی، ساگر دھکل، ابیناش بوہارا

نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، مائیکل لیویٹ، وکرمجیت سنگھ، سکاٹ ایڈورڈز (کپتان اور وکٹ کیپر)، تیجا ندامانورو، باس ڈی لیڈے، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، لوگن وین بیک، ٹم پرنگل، پال وین میکرین، ویوین کنگما

Related Posts