آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
برج ٹاؤن میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، اسکاٹش ٹیم نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے۔ بارش کے باعث میچ کو 10، 10 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
اس سے قبل میچ کو پاکستانی وقت کے مطابق میچ 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو اسکاٹ لینڈ نے 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 90 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 91 رنز کا ہدف دیا۔ آئرلینڈ کی طرف سے مائیکل جونز نے 45 اور جارج منسی نے 41 رنز بنائے۔
پہلی اننگز مکمل ہونے کے بعد دوبارہ بارش شروع ہوگئی جس پر میچ کو بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا۔
انگلینڈ: جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، فل سالٹ، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لیونگسٹون، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، مارک ووڈ، عادل رشید
اسکاٹ لینڈ: جارج منسی، مائیکل جونز، برینڈن میک ملن، رچی بیرنگٹن (کپتان)، میٹ کراس (وکٹ کیپر)، مائیکل لیسک، کرس گریوز، مارک واٹ، بریڈ وہیل، کرس سول، بریڈ کیوری