پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیشنل جونیئر گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 25 سے 27 فروری تک پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
چیمپئن شپ میں چار مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں انڈر 13، انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 شامل ہیں، چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار اپنی، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 10 فروری سے قبل کروا سکتے ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 24 فروری کو ہوگی۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 27 فروری کو کھیلے جائیں گے جن کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03219229711 یاpaknetball@gmail.com پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے