Search

دوسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی جنرل ٹرافی سٹی سکول نے جیت لی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

دوسری نیشنل سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی جنرل ٹرافی سٹی سکول نے جیت لی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد یاسر پیرزادہ تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔

اس موقع پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈی جیز شاہد اسلام، سید نوید الحسن، ڈائریکٹر ایڈمن احتشام الحق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہوسٹل عامر صدیقی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، سینئر نائب صدر و رکن پاکستان ہاکی فیڈریشن عظمت پاشا، سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد، آرگنائزنگ سیکرٹری فدا محمد خان، پاکستان کیچ بال فیڈریشن کی سیکرٹری جنرل امہ لیلیٰ کلثوم کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گیمز میں 16 کھیلوں کے مقابلوں رکھے گئے تھے جن میں اتھلیٹکس،آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ، چیس(شطرنج)، فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سکپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھرو بال، رسہ کشی اور والی بال کے کھیل شامل ہیں۔ گیمز میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کے چار ہزار سے زائد طلباء وطالبات کی ٹیمیں نے حصہ لیا۔

Related Posts