بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستانیوں سمیت چھ غیرملکی کھلاڑیوں نے میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔
بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیرملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث بائیکاٹ کیا۔ یہ رواں سیزن میں دوسری بار ہے جب لیگ میں ادائیگی کے مسائل سامنے آئے ہیں۔
دربار راجشاہی نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ تمام مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا، کیونکہ غیرملکی کھلاڑی عدم دستیاب تھے۔
بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم کے علاوہ سری لنکا کے لاہیرو، ویسٹ انڈیز کے میکول کمنز، جنوبی افریقہ کے مارک ڈوئل اور زمبابوے کے رین برل شامل ہیں۔