Search

دسویں ایس او پی میراتھون: قاسم باجوہ اور نتاشا حسن فاتح قرار

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی میں اسپیشل اولمپکس پاکستان اور گورنر سندھ کے اشتراک سے دسویں ایس او پی میراتھون کا انعقاد کیا گیا، جس میں 21 کلومیٹر، 10 کلومیٹر، اور 5 کلومیٹر کی دوڑیں منعقد ہوئیں۔

مردوں کی 21 کلومیٹر میراتھون میں قاسم باجوہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین میں نتاشا حسن فاتح رہیں۔ 10 کلومیٹر کی دوڑ میں شاکر عثمان اور ماہ نور فاطمہ نے میدان مارا، جبکہ 5 کلومیٹر ریس میں محمد ضیا اللہ اور قندیل سلطان نے سبقت حاصل کی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو واضح پیغام دینا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں، اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔

اولمپین ارشد ندیم نے میراتھون میں شرکت کے دوران کہا کہ اس قسم کے مقابلے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

اس ایونٹ میں غیر ملکی سفارت کاروں نے بھی بھرپور شرکت کی اور فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

Related Posts