Search

آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی بورڈ کی کھلاڑیوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے نافذ العمل ہوں گی، جس میں ٹیم کے سفری پروٹوکولز بھی شامل ہیں۔ ان ہدایات سے متعلق تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں ہوگا۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی کھلاڑی کے لیے علیحدہ گاڑی فراہم نہ کی جائے۔ ایسوسی ایشن کے صدر سنیہاسیش گنگولی کے مطابق، بھارتی بورڈ نے شکست کے بعد جو ہدایات جاری کی ہیں ان کے مطابق ٹیم کے تمام ارکان بس کے ذریعے ہی سفر کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی پورے پریکٹس سیشن کے دوران شرکت کریں گے اور اجتماعی طور پر بس میں آئیں گے اور واپس جائیں گے۔ ٹیم کے لیے صرف ایک بس مختص کی گئی ہے، جبکہ کسی کھلاڑی یا آفیشل کا ذاتی منیجر یا اسسٹنٹ ٹیم ہوٹل میں قیام نہیں کرے گا۔ بی سی سی آئی نے واضح کیا ہے کہ ان گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

Related Posts