Search

ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: اسجد اقبال نے کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

فوٹو؛فائل
Facebook
WhatsApp

ورلڈسکس ریڈ اسنوکر کے فائنل میں پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارتی کیوسٹ کمال چاؤلہ سے 2-6 سے شکست کے بعد کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

میڈیارہورٹس کے مطابق منگولیا میں کھیلے جانے والے اسنوکر فائنل میں اسجد اقبال نے ابتدائی دو فریمز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13-47 اور 18-47 سے فتح حاصل کی تاہم بھارتی کیوسٹ نے شاندار کم بیک کیا اور لگاتار 6 فریمز میں فتح حاصل کرکے ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

کمال چاؤلہ کی حکمت عملی اور بہترین کھیل نے انہیں میچ میں فاتح بنایا، انہوں نے اپنے اگلے تین فریمز میں 0-64، 0-43، اور 20-30 کا اسکور کیا۔

اسجد اقبال نے مجموعی طور پر ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

 یاد رہے کہ 24 ستمبر کو سیمی فائنل میں اسجد اقبال نے بھارتی کیوسٹ ملکیت سنگھ کو 0-6 سے آوٹ کلاس کیا تھا۔

پہلے فریم میں اسجد اقبال نے 18-49 کے ساتھ فتح حاصل، جس کے بعد انہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرا فریم 34-38، تیسرا فریم 13-46، چوتھا فریم 31-40، پانچواں فریم 13-52 اور چھٹا فریم 0-45 کے واضح فرق سے جیتا تھا۔

Related Posts