Search

 ایشین چیمپیئنزٹرافی؛سیمی فائنل میں پاکستان کوشکست،چین فائنل میں پہنچ گیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

فوٹو:ایشین ہاکی فیڈریشن
Facebook
WhatsApp

ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شوٹ آؤٹ پر 0-2 سے شکست دے دی اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیاجہاں  اس کا مقابلہ منگل (17ستمبر) کو بھارت سے ہو گا۔

چین میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ میزبان ٹیم    سے تھا اور توقع کی  جارہی تھی کہ قومی ٹیم آسانی کے ساتھ یہ میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کر لے گی تاہم نتیجہ اس کے برعکس ہارکی صورت میں آیا ۔

اہم میچ میں گرین شرٹس نے انتہائی خراب کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول کرنے کے کئی یقینی مواقع ضائع کئے جس کا خمیازہ اسے شکست کی صورت میں بھگتنا پڑا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا اور پاکستان نے پانچ پینالٹی کارنرز ضائع کئے۔

پینالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے 4 پینالٹی ضائع کردیں اور چین نے شوٹ آؤٹ پر 0-2 سے کامیابی حاصل کرلی۔

میچ میں پاکستان کا واحد گول ندیم احمد نے کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو گروپ میچز میں صرف بھارت سے شکست ہوئی تھی جبکہ دو میچز میں فاتح اور دو میچز برابر رہے تھے۔

Related Posts