پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کا نومولود بیٹا علی یار کراچی میں اپنے نانا سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کے گھر پہنچ گیا۔
شاہدخان آفریدی المعروف بوم بوم آفریدی کی سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں وہ اپنے نواسے کو گود میں لےکر گھر میں داخل ہوتے دکھائی دیئے۔ اس موقع پرکراچی میں شاہد خان آفریدی کے گھر کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے، ننھی خالہ نے اپنے بھانجے کا پرتپاک استقبال کیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے نومولود نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے جبکہ ننھی خالہ کو اس دعا ثم آمین کہتے سنا جاسکتا ہے۔
یادر رہے کہ گزشتہ روز 47 سالہ شاہد خان آفریدی نے خود کو دنیا کا کم عمر ترین کرکٹر نانا بننے پر مبارک باد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔