آل خیبر پختونخوا فٹبال چیلنج کپ ٹورنامنٹ (2024)کاافتتاح چیف آرگنائزر اورمہمان خصوصی ملک حیات خان آفریدی فورٹ فٹبال گراؤنڈ کوہاٹ سٹی میں جمعہ کی شام کو کریں گے۔
ٹورنامنٹ میں کل 48ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ افتتاحی میچ ہنگو یونین فٹبال کلب اور بنگش فٹبال کلب نصرت خیل کے مابین کھیلا جائے گا۔
ٹؤرنامنٹ کےتمام میچیز 45 منٹ ہاف پر مشتمل ہوں گے۔ میچ شام 4بجے شروع ہوں گے۔ ۔پہلے پانچ روزایک میچ ہوگا جبکہ 15 اگست سے روزانہ دو میچز کھیلے جائیں گے۔