Search

دس سالہ شطرنج کی ماہر بچی کی گرینڈ ماسٹر کو شکست

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (ویب ڈیسک)برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی شطرنج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گرینڈ ماسٹر کو شکست دینے والی دنیا کی سب سے کم عمر لڑکی بن گئی۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والی بودھانا سیوانندن نےلیورپول میں ہونے والی برٹش شطرنج چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ میں 60 سالہ گرینڈ ماسٹر پیٹ ویلز کو شکست دےکر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

عالمی شطرنج فیڈریشن کے مطابق 10 سال، 5 ماہ اور 3 دن کی عمر میں بودھانا سیوانندن نے امریکی کھلاڑی کارسا پپ کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2019 میں 10 سال، 11 ماہ اور 20 دن کی عمر میں گرینڈ ماسٹر کو شکست دی تھی۔

بودھانا سیوانندن اب ویمن انٹرنیشنل ماسٹر کا اعزاز حاصل کر چکی ہیں، شطرنج کا سب سے اعلیٰ اعزاز گرینڈ ماسٹر ہے، جو اس وقت موجودہ عالمی چیمپئن گوکش دومراجو اور عالمی نمبر ایک میگنس کارلسن کے پاس ہے۔

بودھانا سیوانندن کے والد نے 2024 میں برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو بتایا تھا کہ اُن کے خاندان میں پہلے کبھی بھی کسی نے شطرنج میں مہارت حاصل نہیں کی تھی۔

بودھانا سیوانندن نے بتایا کہ انہوں نے یہ کھیل کوووڈ وبا کے دوران 5 سال کی عمر میں اُس وقت سیکھنا شروع کیا، جب اُن کے والد کے دوست نے انہیں کچھ کھلونے اور کتابیں تحفے میں دی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک تھیلے میں، میں نے ایک شطرنج کی بساط دیکھی اور مجھے مہروں میں دلچسپی پیدا ہوئی، میں مہروں کو کھلونے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی تھی لیکن اُس کے بجائے میرے والد نے کہا کہ میں یہ کھیل کھیل سکتی ہوں اور پھر میں نے وہیں سے اس کا آغاز کیا۔

Related Posts