Search

کھیلتا پنجاب گیمز اختتام پذیر ، لاہور ڈویژن 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ چمپئن بن گیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب گیمز اختتام پذیر ہوگیا ، لاہور ڈویژن 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ کھیلتا پنجاب گیمز کا چمپئن بن گیا، رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر تھے ، تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری ملک انس محمود ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال ،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری ، ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر محمد کلیم، ڈائریکٹرسپورٹس راناندیم انجم ،سی ای او پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن ادریس حیدر خواجہ،پنجاب کے تمام ڈویژنز کے سپورٹس افسران ویگر موجود تھے، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھرنے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن پر کروایا گیا ہے ،ان گیمز میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں 10کروڑ روپے کے انعامات تقسیم کئے گئے، انٹرکلبز ڈسٹرکٹ سطح سے شروع کر آج یہ انٹرڈویژن پر اختتامی پذیر ہوگیا ہے ، فائنل مرحلے میں 2200کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہلی دفعہ 50 کروڑ روپے کی الیکٹرک بائیکس جیسے مہنگے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے، کھیلتا پنجاب گیمز میں اس سال ایک لاکھ بیس ہزار کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اگلے سال اڑھائی لاکھ کھلاڑی شرکت کریں اور انعامات بھی دو گنا کیا جائے گا۔

ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن پنجاب کی ہر گلی، محلہ میں کھیل کو فروغ دیناہے ، سپورٹس کا بہترین انفراسڑکچر تعمیر کیا جارہا ہے ، ماضی کی حکومت میں بھوت بنگلہ کا روپ دھارنے والے سپورٹس کمپلیکسز کو بحال کردیا گیا ہے،پنجاب میں تحصیل، یونین کونسل کی سطح پر کھیل کے میدان آباد کئے جارہے ہیں،کھیلتا پنجاب گیمز کے 2200 کھلاڑیوں کا سفر الیکٹرک بائیکس پر ختم نہیں ہوگا،ان گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کھلاڑیوں کی بھرپور مالی مدد کریں گے، کھلاڑی اب والدین پر بوجھ نہیں بنیں گے، حکومت ان کو بوجھ اٹھائے گی اور ان کھلاڑیوں کی سپورٹس انڈومنٹ فنڈ سے مدد کی جائے گی ، وہ دن دور نہیں جب یہ کھلاڑی عالمی سطح پر ہمارے ملک کی نمائندگی کریں گے۔

صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز کے کامیاب انعقاد پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال، ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر کلیم ،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، قومی ہیروز اور میڈیا ، کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سپورٹس پنجاب باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کررہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے، کھیلتا پنجاب گیمز تاریخ کا سب سے بڑا یونٹ ہے اس میں کھلاڑیوں کو اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کا بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے ، جیتنے والے کھلاڑی کو مبارکباد کے مستحق ہیں یہی کھلاڑی آنے والے وقت پاکستان کو ساؤتھ ایشین گیمز اور اولمپکس میں پاکستانی نمائندگی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مظفرخان سیال نے کہا کہ صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی قیادت میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ دن رات کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، صوبہ میں 58 کھیلوں کی سہولیات کو بحال کیا گیااور 52 ایسے حلقوں میں ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے جن میں کھیلوں کی کوئی سہولت موجود نہیں تھی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے ایونٹ کے بہترین انعقاد پر ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹر کلیم اور ان ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی ہدایت پر کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور انتظامات کئے گئے ، تمام جیتنے والی ٹیموں کو ان کے کیش پرائز موقع پر دئیے گئے ہیں کھیلتا پنجاب کے فائنل مرحلے میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں جسے اس کا پرائز نہ ملا ہو ، کھیلتا پنجاب گیمز کا کامیاب بنانے میں میری ٹیم نے دن رات کام کیا خاص طور پر وہ ورکرز جنہوں نے تمام وینیوز پر بہترین کام کیا انہیں مبارکباد دیتاہوں ، کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے میں کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی اور ونر اور رنرز اپ کھلاڑیوں میں ایک کروڑ روپے کے انعامات اور 120میڈلز تقسیم کئے گئے ہیں ۔

تقریب میںصوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے ونر، رنراپ ٹیموں میں انعامات کے چیکس تقسیم کئے ، جیتنے والے کھلاڑیوں نے صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کے ساتھ سیلفیاں، گروپ فوٹوز بھی بنوائے،کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے میں لاہورڈویژن 16گولڈ اور14سلور میڈلزکے ساتھ پہلے ، فیصل آباد ڈویژن 12گولڈاور 14سلورمیڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا ہے ۔اختتامی روز فٹ بال کے فائنل میں گوجرانوالہ ڈویژن نے فیصل آباد ڈویژن کوپنالٹی شوٹ آؤٹ پر 5-3سے شکست دے دی۔

Related Posts