Search

کرکٹ کا بڑا معرکہ شبقدر میں، فاتح ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے نقد انعام

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

چارسدہ/شبقدر (نمائندہ خصوصی) دادا اسپورٹس شبقدر کے زیر اہتمام آل پاکستان اوپن ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 29 اگست سے شبقدر کی سرزمین پر شاندار انداز میں شروع ہوگا، جس میں مختلف علاقوں کے  نامور ٹیمیں شرکت کریں گی۔ یہ ایونٹ کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک یادگار اور دلچسپ موقع ثابت ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے منتظمین اور ٹیم آنرز میں عمر خان شبقدر، علی رضا، بشیر لطیف خان، راشد خان، فیضاب اور فواد خان شامل ہیں جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے خواہشمند ٹیم مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی انٹری یقینی بنانے کے لیے ڈرا میں دئیے گئے نمبروں پر فوری رابطہ کریں۔

ٹورنامنٹ کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ایونٹ کا فائنل 31 اگست کو کھیلا جائے گا۔ انٹری فیس 7 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فاتح ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کو خصوصی شوز اور بہترین بیٹسمین کو بلا دیا جائے گا۔

شبقدر اور چارسدہ کے کھیلوں سے محبت رکھنے والے عوام اس ایونٹ کو بھرپور پذیرائی دے رہے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ ٹورنامنٹ مقامی سطح پر کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نمایاں مواقع فراہم کرے گا۔

Related Posts