کراچی: ورلڈ ایتھلون کے زیراہتمام پاکستان نیوی کے اشتراک سے 15ستمبربروزاتوارصبح 7بجے تا دن 10بجےپاکستان نیول اکیڈمی آؤٹ ڈوراسپورٹس کمپلیکس منوڑہ میں ” کیپ بیچ کلین رن 2024″کاانعقاد کیاجائے گا۔
ورلڈایتھلون کے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق اس ایونٹ کا مقصد صاف شفاف ساحلوں کوبرقراررکھنے ،سمندری حیات کے تحفظ ،صنعتی فضلے کے اثرات سے نمٹنے اورڈی سیلینیشن (نمکیات کی صفائی)والی پائیدارسرگرمیوں کی اہمیت کواجاگرکرنے پرتوجہ مرکوزکرنا ہے۔
اس موقع کی مناسبت سے ایک وسیع ماحول بناتے ہوئے ایک اعلیٰ سطح کی تقریب کااہتمام بھی کیاجائے گاجس میں ممتازشخصیات اورشہری شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں اس ایونٹ کی وسیع پیمانے پر تشہراورشہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے شہربھرمیں پول بینرزلگائے جائیں گے۔