کراچی ویٹرینزفٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کے پی ٹی فٹبال اسٹڈیم میں اتوارکو سیکنڈویٹرینزفٹبال چمپیئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینز(پی آئی وی) نے گریٹ سرعلی اصغرویٹرینز(جی ایس آے آے وی)کو 1-3سے شکست دی ۔
فائنل آئندہ اتوارکو اسی گراؤنڈ پرشام 4بجے کھیلاجائے گا جس میں لیاری ویٹرینزاورپاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزکے درمیان مقابلہ ہوگا۔
تقریب کے مہمان خصوصی سابق قومی انٹرنیشنل فٹبالرآغاسعید تھے۔ میچ کےدوسرے ہاف سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں اورآفیشلزسے تعارف کرایا گیا اورانہیں پھولوں کے ہارپہناکرروایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔
اس موقع پرسابق سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن رحیم بخش بلوچ،شاہد صدیقی،سابق انٹرنیشنل فٹبالرزغلام شبیر،سیف گیمزگولڈمیڈلسٹ ظفراقبال،عبدالصمداورمحمد جاوید سمیت آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان یوسف خان اورایشلی جان ڈین بھی موجودتھے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے سیمی فائنل کے پہلے ہاف میں پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزنے دو گول کی برتری حاصل کی ۔ دونوں گول عبدالغفورنے کئے۔دوسرے ہاف میں ساتھی کھلاڑی عبدالغفارنے تیسرا گول اسکورکیا۔ گریٹ سرعلی اصغرویٹرینزکی جانب سے دوسرے ہاف میں واحد گول اسکورکیاگیا۔کھیل کا وقت ختم ہونے پرپاکستان ویٹرینزنے 1-3سے کامیابی سمیٹی۔
قبل ازیں لیاری ویٹرینزنے پہلے سیمی فائنل میں کراچی ویٹرینز کو1-2سے ہراکرفائنل میں رسائی حاصل کی۔