Search

کالی آندھی کیساتھ ٹیسٹ سیریز؛ویسٹ انڈیز ٹیم 19 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

فائل فوٹو؛ پی سی بی
Facebook
WhatsApp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کی تفصیلات کا اعلان کر دیا، یہ کریبیئن ٹیم کا 19 سال میں پہلا ٹیسٹ ٹور ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 میچز کے لیے دورہ پاکستان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے، ابتدائی طور پر کراچی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ بھی ملتان منتقل کردیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 6 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی اور 10 سے 12 جنوری تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان شاہینز کے خلاف 3 روزہ میچ کھیلے گی۔

بعد ازاں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے آخری بار پاکستان میں نومبر 2006 میں 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی جس کے بعد کیریبیئن ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی20 انٹرنیشنل کی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا، تاہم دونوں ممالک کے درمیان پاک سرزمین پر 19 سال میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا گیا۔

Related Posts