کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کے لیے مڈل آرڈر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے شریاس ایر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی بھرپور ذمہ داری سنبھالنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ورلڈ کپ کے 11 میچز میں 530 رنز بنانے والے شریاس ایر نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی نمبر پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت کے ون ڈے فارمیٹ کے اہم کھلاڑی شریاس، مڈل آرڈر میں مختلف پوزیشنز پر کھیلتے رہے ہیں اور دسمبر 2017 سے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ای ایس پی این کو انٹرویو دیتے ہوئے شریاس نے کہا کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ آرڈر میں کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران کے ایل راہول کے ساتھ مل کر مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں نے شاندار سیزن گزارا، اگرچہ وہ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف توقعات کے مطابق کارکردگی