Search

چیمپئنز لیگ؛ریال میڈرڈنے15ویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے 15ویں مرتبہ چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

لندن کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے بورشیا دورٹمنڈ کو دو گول سے شکست دی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے ہاف میں مقابلہ برابر رہا، پہلے ہاف میں بورشیا دورٹمنڈ نے ریال کو دفاعی کھیل کھیلنے پر مجبور کیے رکھا۔

ریال میڈرڈ کے کھلاڑی دانی کارواہال نے 74 ویں منٹ میں اور ونیکیئس جونیئر نے 83 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ریال میڈرڈ کو کامیابی دلوائی۔

واضح رہے کہ ریال میڈرڈ نے اپنے آخری 9 یورپی کپ فائنل میں کامیابی سمیٹی ہے جبکہ پچھلے 11 یوئیفا چیمپئنز لیگ سیزن میں سے 6 بار ٹائٹل اپنے نام کیے۔

 

Related Posts