Search

پیٹ کمنز نے ورلڈکپ کے 2میچوں میں 2ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کر دی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

 آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز لگاتار دوسرے میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔

کنگزٹاؤن میں ایونٹ کے سپر8 مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ کے دوران پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے افغان کھلاڑی کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کی وکٹیں حاصل کیں اور تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی کے بعد پیٹ کمنز دوسرے آسٹریلوی بولر ہیں جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی۔ پیٹ کمنز نے اس سے قبل جمعرات کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

یادرہے کہ سپر8 محلے میں آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں 21 رنز سے اپ سیٹ شکست ہوئی جوکہ افغان ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے۔

Related Posts