Search

پشاورمیں پی ایس ایل کا نمائشی میچ، پی سی بی کی وی آئی پی سٹیٹس دینے کی درخواست

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں پی ایس ایل سیزن 10 کے نمائشی میچ کیلئے کھلاڑیوں، غیر ملکی شخصیات، میچ آفیشلز، سیکورٹی کنسلٹنٹس، پروڈکشن عملے اور میڈیا پرسنز کیلئے وی وی آئی پی سٹیٹس دینے کی درخواست کردی۔ پی سی بی انتطامیہ نے اس حوالے سے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو مراسلہ ارسال کردیا۔

مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن ٹن 6 اپریل سے 19 مئی تک جاری رہے گا جو چار مقامات میں کھیلا جائے گا، جن میں نیشنل سٹیڈیم کراچی، قذافی اسٹیڈیم لاہور ،ملتان کرکٹ سٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم شامل ہے۔مرسلے میں کہا گیا ہے کہ 8 اپریل کو پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا ایک نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلی سطح کا ایونٹ ہوگا جس میں بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی، میچ آفیشل ، غیر ملکی مبصرین ، سکیورٹی کنسلٹنٹس، پروڈکشن عملہ اور میڈیا پرسنز شرکت کرینگے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ 6 ٹیموں اور میچ آفیشل، غیر ملکی مبصرین، پروڈکشن عملے اور غیر ملکی کو وی آئی پی سٹیٹس دی جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انتطامیہ نے مراسلے کے ساتھ پی ایس ایل 10 کا شیڈول بھی خیبر پختونخوا حکومت کو ارسال کردیا۔

Related Posts