Search

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں رائونڈ میں پی ٹی وی نے غنی گلاس اور سٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کو ہرا دیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں رائونڈ میں پی ٹی وی نے غنی گلاس اور سٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کو شکست دے دی۔ کے سی سی اے سٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ میں پی ٹی وی نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پی ٹی وی نے 243 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

شامل حسین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 143 رنز بنائے جس میں 14 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

محمد طحہٰ 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔ سٹیٹ بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سٹیٹ بینک نے ہائر ایجوکیشن کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے چوتھے اور آخری روز سٹیٹ بینک نے 293 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ عثمان صلاح الدین نے 97 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ دیگر بیٹرز میں علی شان 60 اور فواد عالم 52 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کا چھٹا راؤنڈ 7 فروری سے شروع ہو گا۔

Related Posts