Search

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل نے واپڈا کو 62 رنز سے شکست دے دی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

 پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں او جی ڈی سی ایل نے واپڈا کو 62 رنز سے شکست دے دی ۔ پی ٹی وی اور کے آر ایل کا میچ ڈرا ہو گیا۔ پی سی بی کے مطابق کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز واپڈا کی ٹیم 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 258 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، ایاز تصور نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 126 رنز بنائے ۔

بسم اللہ خان 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے مشتاق احمد نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔ عارف یعقوب نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان کھیلا گیا میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ۔

پی ٹی وی نے میچ کے چوتھے اور آخری روز 3 وکٹوں کے نقصان پر 456 رنز بنائے ۔

اوپنر بیٹر محمد طحہٰ اور وقار حسین نے پہلی وکٹ میں 344 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد طحہٰ نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی اور 226 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں 9 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے ۔ وقار حسین نے 154 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔ سلمان خان جونیئر نے 50 رنز بنائے ۔ واضح رہے کہ پریذیڈنٹ ٹرافی کا چوتھا راؤنڈ 26 جنوری سے شروع ہو گا۔

Related Posts