Search

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 بارش کی نذر

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی20 میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

کارڈف میں صبح سے جاری بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مسلسل خراب موسم کے باعث ٹی20 ورلڈکپ کی تیاریاں اور ردھم حاصل کرنے
سے قاصر رہے۔

قبل ازیں انگلینڈ نے ہفتہ کو دوسرے ٹی20 میں 23 رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

واضح رہے کہ بدھ کو لیڈز میں پہلا میچ بھی بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ سیریز کا آخری میچ جمعرات کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

Related Posts