پاکستان اور آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیمیں تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مقابلے میں کل (جمعہ، 8 اگست) کو آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ بیلفاسٹ کے سول سروس کرکٹ کلب میں فلڈ لائٹس کی روشنی میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔
آئرلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، کیونکہ انہوں نے پہلا میچ پاکستان کو 11 رنز سے شکست دے کر جیتا تھا۔ پاکستانی ٹیم اس وقت آئرلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رہی ہے۔
دوسرے میچ سے قبل قومی ویمنز ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے اور ٹیم کا مقصد جارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میچ میں واپس آنا ہے۔ پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کر رہی ہیں، جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم کی کمان گیبی لیوس کے پاس ہے۔
سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 10 اگست کو شیڈول ہے۔ تینوں میچز بیلفاسٹ کے اسی میدان میں، فلڈ لائٹس میں، ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں کھیلے جا رہے ہیں۔