Search

لیاری ویٹرنز کو2-4سے شکست،پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزنے ٹائٹل نام کرلیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

فوٹوز:کے پی کے چیمپئین
Facebook
WhatsApp

کراچی ویٹرینزفٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈویٹرینزفٹبال چمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینز نے لیاری ویٹرنز کو2-4سے شکست دے کرٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

تقریب کے مہمان خصوصی سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدرحاجی آعظم خان  تھے۔ انہوں نے فاتح اوررنراپ ٹیموں کو ٹرافی دی ۔اس موقع پر مہمان خاص کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کے مینجر میجر ریٹائرڈ محمود ریاض ، سندھ کے سینئر نائب صدر حاجی جلال خان آفریدی ، ڈسٹرکٹ ملیرفٹبال ایسوسی ایشن کے صدرمحمد شانی اوردیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔

لیاری ویٹرینزکے نصیر کو مین آف دی میچ جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزکے عبدالغفارکو مین آف دی ٹورنامنٹ قراردیا گیا۔اس موقع پر لیاری ویٹرینزکے سمیر نے رنراپ ٹرافی حاصل کی جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینز کے کپتان عبدالغفارٹوٹو کو مہمان خصوصی حاجی اعظم خان نے وننگ ٹرافی سے نوازا۔

تقریب انعامات کے بعد کے پی کے چیمپئین سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاضی اعظم خان نے کراچی ویٹرینزفٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا اورکہا کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹ کاتسلسل برقراررہنا چاہے،انہوں نے کہ ہم سندھ بھر میں گراس روٹ لیول پر فٹبال کو ترقی دینگے ۔

ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے بتایا کہ اسپورٹس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ،فٹبال کے فروغ کے لئے بھرپورکوششیں کی جائیں گی اور جہاں کہیں مسائل ہیں انہیں حل کیاجائے گا۔ 

میچ کےدوسرے ہاف سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں اورآفیشلزسے تعارف کرایا گیا اورانہیں پھولوں کے ہارپہناکرروایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا  گیا۔

اس موقع پر سابق انٹرنیشنل فٹبالراورسیف گیمزگولڈمیڈلسٹ ظفراقبال،کوآرڈینیٹرسندھ پینل انسپکٹرشاہد صدیقی،سندھ پینل کے روح رواں میرعلی بہار، اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان یوسف خان ،ایشلی جان ڈین اوردیگر بھی موجودتھے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی ٹی فٹبال اسٹڈیم میں پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینز اور لیاری ویٹرنز کے درمیان سنسنی خیزفائنل کھیلا گیا ۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے سبقت حاصل کرنے کے لئے بھرپورکوششیں کی گئیں تاہم دفاعی کھلاڑیوں نے بہترکھیل پیش کرتے ہوئے کوئی گول اسکورنہیں ہونے دیا۔ اس طرح پہلے ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔ فائنل کے دوسرے ہاف میں لیاری ویٹرینز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی جس کی بدولت وہ کھیل پرچھائے رہے اور مدمقابل پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزکے خلاف کئی مواقع حاصل کئے تاہم وہ انہیں گول میں نہ بدل سکے۔اس دوران پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینز نے بھی شاندارکھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے لیاری ویٹرینزکے کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی۔

 میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب لیاری ویٹرنزکے محمد خان نے 59ویں منٹ میں پہلاگول اسکورکرکے حریف ٹیم کے خلاف ایک صفرکی برتری حاصل کرلی تاہم پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزکے کھلاڑیوں نے مقابلہ برابرکرنے کے لئے فوری جوابی حملہ کرتے ہوئے اگلے 2منٹ میں لیاری ویٹرینزکے خلاف عبدالغفور نے فیلڈگول اسکورکرکے میچ ایک ایک گول سے برابرکردیا اورچند سیکنڈ بعد ہی ٹایم آوور کی وسل ہوگئی ۔

بعدازاں فائنل کا حتمی نتیجہ حاصل کرنے کے لئے پینلٹی شوٹ کا فیصلہ کیاگیا جس پر  پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزنے 4گول اسکورکئے جبکہ لیاری ویٹرینزکے کھلاڑیوں نے 2پینلٹی شوٹ ضائع کئے جبکہ پاکستان انٹرنینشل ویٹرینزنے شاندارڈائیو لگاتے ہوئے ایک گول ناکام بنادیا،اس طرح لیاری ویٹرینزصرف 2گول اسکورکرسکے۔پاکستان انٹرنینشل ویٹرینزنے بالاخر سیکنڈویٹرینزفٹبال چمپیئن شپ کا فائنل جیت لیا۔

میچ کمشنرماسٹرنذیر احمد جبکہ ریفریزمیں استاددل مراد،نظرشباب،عبدالقیوم اورمحمد علی شاکا شامل تھے۔

ٹورنامنٹ میں کل دس ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں تین گروپوں میں تقسیم کیاگیا۔

Related Posts