Search

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو دوسرا ٹی ٹونٹی میچ ہرا کر سیریز جیت لی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

ویسٹ انڈیز نے ورلڈکپ سے قبل جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز میں کلین سوئپ کرکے خطرے کی گھنٹی بجادی

روسٹن چیس نے ویسٹ انڈیز کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں فتح دلادی۔ روسٹن چیز نے 38 گیندوں پر 67 رنز کی  اننگز کھیلی جس کی مدد سے ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 16 رنز سے شکست دی۔ویسٹ انڈیز نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔ویسٹ انڈیز کے کپتان برینڈن کنگ (36) اور کائل میئرز (32) نے پہلے چھ اوورز میں ہوم ٹیم کو 51 رنز تک پہنچا دیا۔ کنگ 54 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے ۔چیس 67 پر ناٹ آؤٹ رہے، ویسٹ انڈیز نے 207رنز بنائے ۔ نقابایومزی پیٹر، فیہلوکوایو اور لونگی نگیڈی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ نے ہدف کے تعاقب میں اوپنرز ریزا ہینڈرکس اور کوئنٹن ڈی کاک نے 4.5 اوورز میں 81 رنز بنائے۔ ڈی کوک نے 17 گیندوں پر 41 رنز بنائے۔مہمان ٹیم آخری اوورز میں رن ریٹ کو برقرار رکھنے میں ناکام رہی اور 7 وکٹوں پر 191 رنز تک محدود رہی۔

Related Posts