سال 2023ء کے ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کم ترین انٹرنیشنل اسٹرائیک ریٹ کے حامل بیٹرز میں پاکستان کے دو بڑے بلے بازوں کے نام بھی شامل ہوگئے۔
کم ترین انٹرنیشنل سٹرائیک ریٹ میں بابر اعظم 76.29 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 10 اننگز میں 352 رنز بنائے جبکہ بنگلا دیش کے بیٹر مہدی حسن میراز 10 اننگز میں 352 رنز بنا کر 72.27 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
محمد رضوان نے 11 اننگز میں 78.77 اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 438 رنز بنائے ہیں۔
بنگلا دیش کے نجم الحسین شانتو نے 8 اننگز میں 84.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 358 رنز اسکور کیے جب کہ آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ 12 اننگز میں 347 رنز بنا چکے، ان کا اسٹرائیک ریٹ 85.25 ہے۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے افتتاحی میچ میں بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کا اسٹرائیک ریٹ اچھا نہیں رہا تھا جبکہ پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا۔