Search

نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 20 فروری سے شروع ہوگی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپیئن شپ 20 فروری سے لیزر سٹی بائولنگ کلب، چھٹے فلور، صفا گولڈ، ایف سیون مرکز اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز،لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف مینز سنگلز، ڈیف لیڈیز سنگلز، ٹیم ایونٹ اور ٹیک ٹاکرز کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن یکم فروری سے شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے 25 فروری کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Related Posts