پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے دو انکلوژرز کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں شاہد آفریدی اور یونس خان کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلے کے مطابق، قائد انکلوژر کو “شاہد آفریدی انکلوژر” جبکہ موجودہ ماجد خان انکلوژر کو “یونس خان انکلوژر” کا نام دیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، ظہیر عباس انکلوژر کو نذر محمد انکلوژر میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں موجود 1050 نشستوں کی گنجائش والے یہ انکلوژرز اب نئی شناخت کے ساتھ پہچانے جائیں گے۔ مزید برآں، حنیف محمد اور فضل محمود انکلوژرز کی جگہوں میں بھی رد و بدل کیا جا رہا ہے۔
اسٹیڈیم کی حالیہ تعمیراتی کاموں کے دوران نئی بلڈنگ میں دو خصوصی وی وی آئی پی انکلوژرز بھی شامل کیے جا رہے ہیں، جو جدید سہولیات سے آراستہ ہوں گے۔