قومی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑیوں عماد وسیم اور محمد عامر نے ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی بدترین اور ناقص کارکردگی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق محمد عامر اور عماد وسیم پاکستان کی طرف سے اپنا آخری میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیل کر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل ریٹائرمنٹ واپس لینے والے دونوں کھلاڑیوں کی بڑے ایونٹ میں کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی اور نہ ہی انہوں نے ایسا کوئی کاررنامہ سرانجام دیا جو قومی ٹیم کی فتح کا باعث بنا ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کرکٹرز کی جانب سے جلد ریٹارئرمنٹ کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور پھر اُسے کے بعد عامر ، عماد صرف لیگ کرکٹ کھیلیں گے۔
علاوہ ازیں
عماد نے ہفتہ کو آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہاکہ
“جہاں تک ریٹائرمنٹ کا تعلق ہے، ہمارا کل ایک میچ ہے۔ ہم میچ کھیلیں گے اور اس کے بعد سوچیں گے۔ سچ پوچھیں تو پاکستان ٹیم میں بہت سی چیزیں بہترہونے والی ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین اور حکام ان (مسائل) کو حل کریں گے۔”
عماد نے ٹورنامنٹ سے پہلے اپنی واپسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا، “ہم ایک وجہ سے واپس آئے ہیں: صرف کھیلنے کی خاطر نہیں۔ میں اور عامر آخری بار ورلڈ کپ جیتنے کے لیے واپس آئے۔ ہم T20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور فائنل کھیلتے رہے ہیں،جوکہ ایک اہم کامیابی ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی واپسی اعلیٰ سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے اور اپنے کیرئیر کو بلند پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خواہش سے متاثر تھی، جس کا مقصد قوم کو خوش کرنا تھا۔