میئر کراچی نے پاکستان میں فٹبال کی بحالی کے لئے پی ایف ایل کو تعاون کی یقین دہانی کرادی۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے جمعرات کو پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کے چیئرمین فرحان جونیجو کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی، جس میں انہیں لیگ کے مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جوکہ پاکستان میں فٹبال کے شوقین نوجوانوں کی ضروریات پورا کرنے کے لیے تیارکئے گئے ہیں۔
بنیادی سطح کے کھیل کے میدان کی سہولتوں کو یقینی بنانے سمیت ملک میں ایسے کم مراعات یافتہ بچوں کے لئے آسان رسائی کوممکن بناناہے جو فٹبال کے میدان میں اپنا نام بنانے کا خواب دیکھتے ہیں لیکن مالی مجبوریوں کی وجہ سے ایساکرنے سے قاصرہیں۔