Search

مچل مارش کا بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کے ساتھ تین سال کے لیے دوبارہ معاہدہ طے پاگیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈر مچل مارش نے آئندہ تین سالوں کے لئے بی بی ایل کی فرنچائرز پرتھ سکارچرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرلیا ہے۔ آسٹریلیا کے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے کپتان گزشتہ سیزن کے اختتام پر معاہدے سے باہر ہو گئے تھے ۔

کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی نے رواں ہفتے کے شروع میں مشورہ دیا تھا کہ مچل مارش کے ٹیسٹ کیریئر پر دروازہ بند نہیں کیا گیا ہے، تاہم مچل مارش نے آئندہ تین سالوں کے بگ بیش لیگ کی فرنچائز پرتھ سکارچرز کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کیا ہے اور وہ آئندہ تین سال بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کریں گے۔

33 سالہ مچل مارش نے کہامجھے پرتھ سکارچرز کے ساتھ سائن ان کرنے پر واقعی فخر ہے، ایک ایسی ٹیم جس کے ساتھ میں بچپن سے کھیلتا رہا ہوں، اور ایک فرنچائز جس نے ناقابل یقین حد تک میری دیکھ بھال کی ہے۔مچل مارش کو 46 ٹیسٹ، 93 ایک روزہ اور 65 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔پرتھ سکارچرز کے ہائی پرفارمنس منیجر کیڈ ہاروے اس بات پر خوش تھے ہیں کہ مچل مارش آئندہ تین سالوں کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے

Related Posts