محمد احسان اللہ خان 19سالہ ابھرتے ہوئے کرکٹرہیں ۔ مڈل آرڈربیٹسمین احسان اللہ مٹہ سوات کی معروف اکیڈمی فیوچراسٹارکی نمائندگی کرتے ہیں۔اسکول اورکالج کی سطح پربہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے رہے ہیں۔ان کے پسندیدہ بیٹسمین بابراعظم ہیں جبکہ انہیں یونس خان اوراے بی ڈیولیئرکا بیٹنگ اسٹائل بھی بہت پسند ہے۔انہوں نے فون پربات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قومی ٹیم میں بطورمڈل آرڈربیٹسمین اپنی بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔