Search

محسن نقوی کی زیر صدارت اے سی سی کا اجلاس ناکام بنانے کیلیے بھارتی کرکٹ بورڈ سرگرم

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

ایشین کرکٹ کونسل  کے ڈھاکا میں سالانہ اجلاس کو ناکام بنانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ سرگرم ہوگیا۔ سری لنکا کے بعد دوسرے ممالک کو بھی اپنے جال میں پھنسانا شروع کردیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہورہا ہے۔ جس میں ایشیا کپ سمیت اہم فیصلے ہونے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے حکام ایک بار پھر سیاسی  چالیں چل رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی کے رکن ممالک کو ڈھاکا میں شیڈول اجلاس ملتوی کرنے یا کسی اور مقام  پر کرانے کے لیے دباو ڈال رہا ہے۔

سری لنکا کو ساتھ پانے کے بعد اب عمان اور دوسرے ای سی سی ممالک کے ساتھ لابنگ کررہا ہے۔ آئی سی سی کے صدر جے شاہ بھی اس سازش میں بھارتی بورڈ کی معاونت  کر رہے ہیں۔

Related Posts