Search

مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

file photo
Facebook
WhatsApp

اسلام آباد۔:قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ٹیسٹ میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔32 سالہ محمد رضوان نے جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 2 ہزار رنز مکمل کیے۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کے دوران محمد رضوان نے57 ویں اننگز کھیل کر ٹیسٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے۔

گزشتہ برس محمد رضوان نے ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلتے ہوئے ون ڈے میچ میں 2 ہزار رنز مکمل کیے تھے۔اپنے ٹیسٹ کرکٹ میں دو ہزار رنز مکمل کرنے کے دوران انہوں نے 57 اننگزوں میں 10 نصف اور 3 سنچریاں سکور کیں اور ان کی کیریئر بیسٹ اننگز ناقابل شکست 171رنز کی ہے۔

Related Posts