Search

قذافی اسٹیڈیم نے 110 دن میں 99 فیصد کام مکمل کر کے منفرد ریکارڈ بنا دیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم نے صرف 110 دنوں میں 99 فیصد تزئین و آرائش مکمل کر کے دنیائے کرکٹ میں منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے علی الصبح قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور مختلف فلورز، ہاسپیٹلٹی باکسز اور فنشنگ ورک کا معائنہ کیا۔ انہوں نے باکسز کے سامنے نصب ریلنگ اور نشستوں کے معیار کو بھی جانچا اور گراؤنڈ کے نظارے کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، اور وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو اس کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران شائقین جدید سہولیات سے بھرپور لطف اندوز ہوں گے۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے چیئرمین پی سی بی کو فنشنگ ورک کی پیش رفت پر بریفنگ دی، جبکہ محسن نقوی نے کام کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Related Posts