فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں آج پاکستان اورتاجکستان مد مقابل ہونگے ۔ کوالیفائرز راؤنڈ میں پاکستان کا یہ آخری میچ منگل (آج)کو شیڈول ہے، میچ پاکستانی وقت کےمطابق رات 8 بجے کھیلا جانا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روزقومی فٹ بال ٹیم تاجکستان سے مقابلے کے لیے دو شنبہ روانہ نہ ہو سکی، پاکستان ٹیم نے نجی ائیر لائنز کی چارٹرڈ پرواز سے لاہور سے دو شنبہ روانہ ہونا تھا۔چارٹرڈ طیارے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے روانگی کی اجازت نہیں دی گئی، پاکستان فٹ بال اسکواڈ جہاز میں سوار ہونے کیلئے لاؤنج میں پہنچ چکا تھا۔