Search

فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی ختم کردی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت بحال کر دی ہے، جس سے پاکستان میں بین الاقوامی فٹبال سرگرمیوں کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

فیفا نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فیفا کونسل کے بیورو نے 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اجلاس میں پی ایف ایف پر عائد 6 فروری 2025 کی معطلی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب پی ایف ایف کانگریس نے فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے رکن شاہد کھوکھر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معطلی ختم ہونے کے بعد اب پاکستان عالمی سطح پر فٹبال سرگرمیوں میں حصہ لینے کے قابل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ کچھ ہفتے پہلے پی ایف ایف کانگریس نے انتخابی عمل سے متعلق اہم آئینی ترامیم منظور کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس پر فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

فیفا نے اس وقت واضح کیا تھا کہ جب تک پی ایف ایف کانگریس ان ترامیم کو منظور نہیں کرے گی، تب تک معطلی برقرار رہے گی۔ تاہم اب ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

Related Posts