Search

فجیرہ اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ: ہارون خان کا شاندار کارنامہ

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

فجیرہ: پاکستان کے تائیکوانڈو اسٹار ہارون خان نے فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

9 فروری 2025 کو یو اے ای میں ہونے والی اس جی-2 کیٹیگری چیمپئن شپ میں ہارون خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل تین میچز میں کامیابی حاصل کی۔ تاہم سیمی فائنل میں ایران کے حسین پور علیرضا کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ابتدائی میچز میں ہارون خان نے کویت کے الکلی ایف اور ایران کے خواجوی راستین کو شکست دی، جس کے بعد سیمی فائنل میں حسین پور علیرضا سے مقابلہ کیا۔

ہارون خان نے اپنے اعزاز پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “پاکستان کے لیے اس سطح پر میڈل جیتنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں مزید محنت کروں گا تاکہ آئندہ سونے کا تمغہ حاصل کر سکوں۔”

ان کی اس کامیابی کو ملک بھر میں کھیلوں کے شائقین نے سراہا، اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بڑی تحریک قرار دی۔

Related Posts