Search

عمر اکمل کو زبردستی وکٹ کیپنگ کرائی گئی، نہ کرنے پر ٹیم سے نکالنے کی دھمکی دی گئی: کامران اکمل

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پاکستان کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی عمر اکمل کو ٹیم میں برقرار رکھنے کے لیے زبردستی وکٹ کیپنگ کرنے پر مجبور کیا گیا، اور انکار کی صورت میں انہیں سائیڈ لائن کر دیا گیا۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ دو بھائی ایک ساتھ قومی ٹیم میں شامل نہیں ہو سکتے، حالانکہ ہم دونوں نے کھیل کر اپنی کارکردگی ثابت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمر اکمل کو ٹیسٹ میچز میں زبردستی وکٹ کیپنگ کرائی گئی اور جب انہوں نے انکار کیا تو انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

کامران اکمل نے مزید دعویٰ کیا کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں بھی سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کے لیے بہانے تراشے گئے اور انہیں اسکواڈ سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی۔

چیمپئنز ٹرافی فائنل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا درست فیصلہ کیا تھا، ابتدائی آٹھ اوورز میں اچھے رنز بھی بنے، لیکن جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے وہ بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کو کم از کم 270 سے 280 رنز بنانے چاہیے تھے، جبکہ بھارت نے اپنے بولرز کا بہترین استعمال کیا۔

Related Posts