Search

سٹیڈیمز کی تعمیر نو پر آنے والے اخراجات کے بعد خزانہ بھرنے میں وقت لگے گا : محسن نقوی

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار کیے جانے والے سٹیڈیمز پر آنے والی لاگت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جو خرچہ ہوا ہے اس کو برابر کرنے میں وقت لگے گا، بہت سارے اور لوگوں کے خواب بھی ٹوٹے ہیں، ان کا خیال تھا سٹیڈیمز کے لیے کام مکمل نہیں ہو گا اور ایونٹ کہیں اور منتقل ہو گا۔

محسن نقوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 13 ارب میں 3 سٹیڈیمز اور ہیڈ آفس کی بلڈنگ بھی تھی ، پنڈی سٹیڈیم کے سٹرکچر میں مسائل آئے ہیں، اگلے 8 سے 10 ماہ میں پنڈی اسلام آباد میں نیا برینڈ نیو سٹیڈیم بنائیں گے، کرکٹ بورڈ آزاد ہے، حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا نہ گرانٹ لیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کا اللہ بھلا کرے، باہر والی جگہ کو ری ڈیزائن کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام بورڈ کو دعوت نامہ دیا، آئی سی سی چیئرمین کو بھی دیا ہے، کافی سارے مہمان پاکستان آرہے ہیں ، کپتانوں کی پریس کانفرنس نے آئی سی سی نے کوار ڈی نیٹ کرنا تھا، کچھ ٹیمیں آخری ٹائم پرآرہی ہیں، کچھ دو سے 4 روز قبل آئیں گی ، چھوٹا موٹا کام 7 روز میں ہو جائے گا، باہر بھی نیا ماحول نظر آئے گا، سٹیڈیم کا نام ابھی تبدیل نہیں کر رہے، قذافی اسٹیڈیم اور ایک دو اور اسٹیڈیم ہیں ان کے نام پر ٹینڈر کر رہے ہیں ۔

Related Posts