Search

سندھ کے کرکٹ ٹیلنٹ کو مواقع نہ ملے تو اپنا بورڈ بنائیں گے، وزیر کھیل

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ اگر سندھ کے باصلاحیت کرکٹرز کو مناسب مواقع فراہم نہ کیے گئے تو صوبہ اپنا الگ کرکٹ بورڈ بنانے پر غور کرے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کے ٹیلنٹ ہنٹ کے طریقہ کار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کرکٹ صرف پشاور سے ملتان تک محدود نہیں، بلکہ کراچی سمیت پورے سندھ میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے کھلاڑی قومی ٹیم میں شامل تو ہوتے ہیں، لیکن زیادہ تر ڈگ آؤٹ میں بیٹھ کر واپس آ جاتے ہیں، جس سے ان کی صلاحیتوں کا صحیح استعمال نہیں ہو پاتا۔

وزیر کھیل کا مزید کہنا تھا کہ فی الحال ہم چیمپئنز ٹرافی کی حمایت کر رہے ہیں، لیکن بعد میں اس مسئلے پر چیئرمین کرکٹ بورڈ سے باضابطہ بات چیت کی جائے گی تاکہ سندھ کے کرکٹرز کو ان کا حق مل سکے۔

Related Posts