سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاضی اعظم خان نے کراچی ویٹرینزفٹبال ایسوسی ایشن کی جانب سے کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا اورکہا کہ آئندہ بھی ایسے ایونٹ کاتسلسل برقراررہنا چاہے،انہوں نے کہ ہم سندھ بھر میں گراس روٹ لیول پر فٹبال کو ترقی دینگے ۔
کے پی کے چیمپئین کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں اعظم خان نے بتایا کہ اسپورٹس فنڈ کی کوئی کمی نہیں ،فٹبال کے فروغ کے لئے بھرپورکوششیں کی جائیں گی اور جہاں کہیں مسائل ہیں انہیں حل کیاجائے گا۔
اس موقع پرمہمان خصوصی حاجی اعظم خان نے پاکستان انٹرنیشنل ویٹرینزکے کپتان عبدالغفارٹوٹو کو مین آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈ سے نوازا۔