امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 سیریز جیتیں تھیں لیکن اس وقت کے وزیر اعظم اور پی سی بی کے پیٹرن انچیف عمران خان نے انہیں ہٹا دیا۔
امیر جماعت اسلامی نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان ٹھیک ہونا چاہیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے 11 ٹی ٹونٹی سیریز جیتی تھیں تو اس وقت کے وزیر اعظم عمران خان نے ایکش لے کر انہیں ہٹا دیا تھا۔
حافظ نعیم الرحمان نے جہاں عمران خان کے قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے کیے گئے فیصلوں پر تنقید کی وہی سیاسی حوالے سے ان کی حمایت کی اور انہیں مظلوم قرار دیا۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو انگلینڈ میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ 2019ء میں ٹیم کے سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا تھا تاہم وہ ٹیم کا حصہ رہے تھے۔