Search

رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Facebook
WhatsApp

کالمز

پاکستان

Facebook
WhatsApp

سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک سیزن میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے والے فٹبالر بن گئے۔

ایک رپورٹ کے مطابق  پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی پرولیگ میں النصر کے آخری میچ میں ال اتحاد کے خلاف 2 گول اسکور کیے، مجموعی طور پر انہوں نے رواں سیزن میں 35ویں بار فٹبال کو جال کے اندر پھینک کر ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ عبدالرزاق حمداللہ کے پاس تھا، جنہوں نے 19-2018 کے سیزن میں 34 گول اسکور کیے تھے۔

دسمبر 2022 میں سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ تاریخی معاہد کرنے والے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے ’ایکس‘ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’میں ریکارڈز کو فالو نہیں کرتا بلکہ ریکارڈز مجھے فالو کرتے ہیں۔‘‘

رونالڈو نے اب تک سعودی فٹبال کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے 69 میچوں میں 64 گول اسکور کیے ہیں، جب کہ وہ اپنے 22 سالہ کیریئر میں 765 گول اسکور کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کو سب سے زیادہ 206 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جس میں وہ ریکارڈ 128 گول اسکور کرچکے ہیں۔

Related Posts